ابنا: ماکسیمو دیرائي اور ان کے ہمراہ وفد نے آج ایران کے نیشنل میوزیم کا معائنہ کیا۔ ایران کے نیشنل میوزیم کی دو عمارتیں ہیں اور اسے ماقبل اسلام اور اسلامی دور میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ایران کا نیشنل میوزیم دنیا کے چند بڑے میوزیموں میں شمار ہوتا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ ایران اور پانچ جمع ایک گروپ کے درمیان جنیوا میں معاہدے کے بعد یورپی ممالک کے حکام، تہران کے دورے پر آرہے ہیں اور یورپی کمپنیاں ایران میں سرمایہ کاری کرنے میں ایک دوسرے سے سبقت لےجانے میں لگی ہوئي ہیں۔
.......
/169